
اکیڈمی یا آسکر ایوارڈز کی تقریب ہولی وڈ میں ہوتی ہے اور اس میں دنیا کےعظیم ترین فلمی ستارے جلوہ گر ہوتے ہیں۔
اس دوران صرف وہی اداکار مقبول نہیں ہورہے ہوتے جنہوں نے ایوارڈز جیتے ہوں بلکہ ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے والے کئی ستارے بھی اپنے دلکش انداز کی وجہ سے لوگوں کی تعریفیں بٹورنے میں مصروف رہتے ہیں۔
اس سال کی آسکرز ایوارڈ کی تقریب کے دوران بھی ہولی وڈ کی نامور شخصیات نے ریڈ کارپٹ پر اپنے بہترین انداز میں شرکت کی۔
تاہم فیشن کے حوالے سے بات کی جائے تو رواں سال گزشتہ سالوں کے آسکر ایوارڈز سے ذرا مختلف محسوس ہوا، اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ ہر سال ایوارڈز تقریب کے دوران اسٹارز وہی روایتی ملبوسات میں نظر آتے رہے تاہم اس سال ان ستاروں کے دلچسپ و حیران کن انداز نے لوگوں کا دل جیت لیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NtBdma
0 comments: