
تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ فتح کدل میں مقتول رئیس صوفی کے گھر پردھاوا بولا گیا۔
8 month old toddler pepper sprayed, her father Mudasir mercilessly beaten when he intervened as police ransack their home yesterday without any provocation and target the family of slain Rayees sofi of Fateh Kadal ! Such incidents of pre planned harassment and repression of .... pic.twitter.com/TS73wss7wu
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) February 4, 2019
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 8 ماہ کے بچے پرمرچوں کا اسپرے کیا گیا، باپ نے روکنے کی کوشش کی تو بے رحمی سے مارا پیٹا گیا۔
کشمیری حریت رہنما نے رہنما نے کہا کہ ایسی کارروائیاں منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہیں، نوجوانوں کومشتعل کرکے تشدد کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
یکم فروری کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MPB5gu
0 comments: