
اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں بھارت کی 6 دن کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ بھارت پاکستان کو اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے بیان میں شامل کرانا چاہتا تھا تاہم اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نے پلوامہ واقعہ پرصرف جیش محمد کا ذکرکیا جب کہ جیش محمد پہلے ہی پاکستان میں کالعدم تنظیم ہے، جس کے بعد بھارت کو سیکیورٹی کونسل میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کواپنے موقف سے آگاہ کیا جب کہ سیکیورٹی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پربڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ میں خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جیش محمد نے تسلیم کی تھی لیکن بھارت اس سلسلے میں مسلسل پاکستان پر الزام عائد کرنے پرتلا ہوا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Iw8bUc
0 comments: