Thursday, February 21, 2019

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف
وزارت داخلہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا وزارت داخلہ کے سرکلر کے مطابق شہباز شریف پر بیرون ملک سفر کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر غور نہیں آیا بلکہ سرکلر کے ذریعے نام شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزارت داخلہ کے سرکلر کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بیرون ملک سفر کی پابندی عائد کردی گئی ہے اور سرکلر ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں کو ارسال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش نیب نے کی تھی جو لیگی رہنما کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کررہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SPpnsJ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times