Thursday, February 7, 2019

آزاد اور خودمختار ذرائع ابلاغ ترقیافتہ معاشروں میں ایک شاندار اثاثہ ہے: صدر مملکت

صدر عارف علوی کا آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹر فورم اور پاکستان جرنلسٹ فورم سے خطاب
آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹر فورم اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے ایک وفد نے آج صدر ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

 صدر نے ان سے باتیں کرتے ہوئے کہا آزاد اور خودمختار ذرائع ابلاغ ترقیافتہ معاشروں میں ایک شاندار اثاثہ ہے، انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی آزادی کے ساتھ اس کا ذمہ دار ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ دار ذرائع ابلاغ غلط اقدامات کی صورت میں اپنی اصلاح خود کرے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ذاتی پسند وناپسند ایک قدرتی امر ہے، تاہم صحافت میں اس کا عکس نظر نہیں آنا چاہیے اور ایک صحافی کو جانبداری سے آزاد ہونا چاہیے۔

 پاکستان میں ذرائع ابلاغ کے کردار کو سراہتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ زیادہ آزادانہ طور پر اور بھارتی ذرائع ابلاغ کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DWBHy1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times