
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کیلئے ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے جس کے باعث ان کا ٹیم کمبی نیشن متاثر نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ سرفراز احمد پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیٹرز کے بھی کپتان ہیں۔
مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل فور میں عمدہ نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔
فائنل کھیلنا ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی ہے، اپنے شہر میں میچز کھیلنے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔
شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم میں موجود تمام غیرملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے اس طرح ہمارا کمبی نیشن متاثر نہیں ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SnyOze
0 comments: