Wednesday, February 13, 2019

نئے پاکستان میں وزیرِخارجہ نے ایک اور روایت بدل ڈالی، سعودی عرب کے تحائف قومی خزانے میں جمع

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی تحائف رکھنے معذرت کرلی ہے اور 63 لاکھ مالیت کے تمام تحائف قومی خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو دورہ سعودی عرب کے دوران 63 لاکھ روپے کے تحائف دیئے گئے تھے جن میں 48 لاکھ 50 ہزار مالیت کی گھڑی ، ساڑھنے 9 لاکھ کا سونے کا قلم ، ایک لاکھ 35 ہزار کے کف لنکس ، 2 لاکھ پانچ ہزار مالیت کی سونے کی تسبیح ، 2 لاکھ دس ہزار مالی کی انگوٹھی شامل تھی ۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے یہ تحائف رکھنے سے معذرت کر لی گئی ہے اور انہوں نے تمام چیزیں قومی خزانے میں جمع کروا دی ہیں اور کہا ہے کہ سابق حکومتی عہدیدار ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2E7pSW5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times