
محمد زبیر نے کہا ہے نواز شریف این آر او نہیں لینا چاہتے ہیں بلکہ دوسری طرف سے انہیں این آر او دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ نواز شریف باہر چلے جائیں اور خاموشی اختیار کر لیں۔
مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ نے نیویارک میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لیگیوں سے کہا جاتا ہے مسئلہ نواز شریف نہیں مریم نواز ہیں، ن لیگ این آر او مانگ رہی ہے نہ چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا چودھری نثار سے کہا سیاست میں مقبولیت دیکھی جاتی ہے، مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے، پارٹی میں ایک کے سوا کسی نے دھوکا نہیں دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UVb3eU
0 comments: