Sunday, February 24, 2019

نواز شریف کی سزا معطلی کی پوری امید ہے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ حق میں آنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز والد نواز شریف کی عیادت کیلئے جناح اسپتال لاہور پہنچیں جہاں انہیں میڈیا نمائندوں نے گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران ایک صحافی نے مریم نواز سے پوچھا کہ کیا آپ کے والد کی ضمانت ہو سکتی ہے؟، جس پر انہوں نے انشاءاللہ کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ کل نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے کی پوری امید ہے، انشاء اللہ خیر ہوگی۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ کا الزام لگایا ہے آپ اس بارے میں کیا کہیں گی؟، جس پر مریم نواز نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کبھی سچ نہیں بولا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tAotBf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times