
دی مرر کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پش اپ کی تعداد مردوں کی صحت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتاتی ہے۔
نئی تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ جو مرد لگاتار 40سے زائد پش اپ لگا سکتے ہیں ان کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ایسے مردوں کی نسبت 96فیصد کم ہوتا ہے جو صرف 10پش اپ لگاپاتے ہیں۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 1104فائرفائٹرز پر تجربات کیے جن کی عمریں 21سے 66سال کے درمیان تھیں۔ سائنسدانوں نے ان مردوں کا 10سال کا طبی ڈیٹا حاصل کیا اور ان کی پش اپ کی صلاحیت کے ساتھ موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔
تحقیق میں شامل وہ لوگ جو 40سے زیادہ پش اپ لگاتار لگا سکتے تھے ان کے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات غیرمعمولی طور پر دوسروں کی نسبت کم تھے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جسٹن ینگ کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ پش اپ کی تعداد کا دل کی صحت سے انتہائی مضبوط تعلق ہے۔ “
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IwtSn7
0 comments: