Saturday, February 23, 2019

نائیجیریا میں صدارتی اور عام انتخابات کیلیے پولنگ

نائیجیریا میں صدارتی اور عام انتخابات کیلیے پولنگ
نائیجیریا میں ایک ہفتے قبل ہی معطل ہونے والے صدارتی اور عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی 36 ریاستوں میں امن و امان کی مخدوش حالت کے سبب باربار معطل ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے میدان سج گیا جس میں موجودہ صدر سمیت صدارتی امیدواروں نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ملک میں امن و امان کی صورت حال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عوام سے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے لیکن ووٹنگ سے قبل ہی دارالحکومت میں دھماکوں میں آوازیں سنی گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

نائیجیریا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں 73 امیدوار مدمقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ دو مضبوط امیدواروں کے درمیان ہی ہے جب کہ 3 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنے صدر، نائب صدر اور قومی اسمبلی کے لیے 110 اراکین کا انتخاب کریں گے۔

صدر کے لیے کانٹے دار مقابلہ موجودہ صدر 76 سالہ محمد ابوبخاری اور 72 سالہ سابق نائب صدر عتیق ابوبکر کے درمیان متوقع ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GYJ6iy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times