Saturday, February 23, 2019

عالمی برادری، مقبوضہ کشمیر میں موجودہ بدترین صورتحال کا نوٹس لے: ڈاکٹر فہمیدہ

وزیرِ بین الصوبائی رابطے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں موجودہ بدترین صورتحال کا نوٹس لے۔

وہ اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کررہی تھیں جس کا اہتمام جمہوریہ آذربائیجان کے سفارتخانے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نہ صرف کشمیری عوام کو حق خودارادیت کاحق دینے سے انکار کررہا ہے بلکہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑ کر اپنے مظالم چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔

پلوامہ کے واقعے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے حوالہ دیتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہاکہ جنگ یا طاقت کے استعمال سے کوئی مسئلہ حل نہیں کیاجاسکتا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی گہری دوستی ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NrGV8o

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times