Thursday, February 21, 2019

ایسی چائے جس کے استعمال سے پیٹ پھولنے کا مسئلہ ختم

دھنیا کی چائے
بہت زیادہ یا بہت تیزی سے کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے یا یوں کہہ لیں اندر سے سوج جاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

اب سوچیں کسی دعوت میں شریک ہوں اور اچانک پیٹ پھول کر لباس کی خوبصورتی ختم کردے تو کتنی شرمندگی ہوگی؟

پیٹ پھولنا اور گیس کا مسئلہ انتہائی عام ہے جو کسی کو بھی اپنا شکار بناسکتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ کچن میں موجود ایک عام چیز اس سے نجات دلانے میں مدد دے سکتی ہے اور وہ ہے سوکھا دھنینا جو کہ ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے۔

دھینا کے بیج میں ایسے اجزا جیسے فائبر، میگنیشم، وٹامن ای اور سی، کیلشیجم، فاسفورس، پوٹاشیم اور دیگر موجود ہوتے ہیں جو نظام ہاضمہ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

درحقیقت یہ نظام ہاضمہ کے لیے جادوئی اثر رکھنے والے بیج ہیں جو غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ہاضمے میں خرابی ہی پیٹ پھولنے کے مسئلہ کا باعث بنتی ہے۔

اگر اکثر پیٹ پھولنے اور گیس کا مسئلہ ہوتا ہے تو دھنیا کے بیجوں کی چائے اس کا بہترین توڑ ثابت ہوسکتی ہے۔

دھنیا چائے بنانے کا طریقہ

ایک کھانے کے چمچ دھنیا کے بیج لیں اور ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔

اسے دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد چمچ سے ہلا کر پی لیں۔

اگر اس چائے کا ذائقہ کڑوا محسوس ہو تو آپ اس میں ایک چائے کے چمچ شہد کا اضافہ کرسکتے ہیں اور گرما گرم شکل میں ہی پی لیں جو فوری طور پر پیٹ پھولنے کے مسئلے کو دور کرنے میں مدد دے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IwmOHb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times