Sunday, February 24, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم پر "او آئی سی" کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ظلب کرلیا ہے
مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق او آئی سی اجلاس میں رکن ممالک کے او آئی سی میں مستقل مندوبین شریک ہوں گے۔

اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جو 26 فروری کو جدہ میں ہوگا۔

مزید پڑھئے:پلوامہ واقع کے بعد کشمیریوں پرمظالم کا نیا سلسلہ جاری

خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والے خود کش کار حملے میں 45 سے زائد فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے بھارت نے کشمیریوں پر مظالم مزید تیز کردیے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف علاقوں میں موجود کشمیری طلبہ اور شہریوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NttvZA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times