
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت میں برطانیہ کے ماہر سائیکل سوار نوجوان نے سائیکل پر سوار ہوکر ہیلی کاپٹر نے دبئی کے عالی شان ہوٹل برج العرب کے ہیلی پیڈ پر چھلانگ لگانے کا ناقابل یقین اسٹنٹ پیش کیا، سائیکل سوار کافی دیر سے چھلانگ لگانے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کررہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروفیشنل بی ایم ایکس سائیکلسٹ کریس کائل نے سائیکل پر سواری کرتے ہوئے دبئی کے تمام مشہور مقامات پر خطرنات اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیا، کریس نے سائیکل پر ناقابل یقین کرتب دکھانے کا آغاز برج العرب سے کیا۔
{youtube}0y04vdZvmag{/youtube}
کریس کائل دبئی کا دلکش ٹور سائیکل پر کرتے ہوئے دبئی کے معروف واٹر پارک وائلڈ وادیز کی انتہائی پُرخطر سلایڈز اور جمیرہ کے ساحل پر بنائے گئے انتظار گاہ کی چھت پر سائیکل چلانے کا اسٹنٹ پیش کیا۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلچسپ و خوفناک اسٹنٹ کرنے والے کریس کائل نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی بلندی پر بھی سائیکل چلاکر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔
برطانوی سائیکلسٹ نے دبئی کی گلیوں اور معروف شاہراوں پر سائیکل کے ذریعے کرتب دکھاتے ہوئے اپنے ناقابل یقین اسٹنٹ کا اختتام سمندر میں چلتی ہوئی کشتی پر کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2D9s8u5
0 comments: