Friday, February 1, 2019

چینی نرس کا طالب علم کو اپنی بات سمجھانے کا انوکھا انداز

نرس کو اردو نہیں آتی اور پاکستانی طالب علم کو چینی زبان، چین کے اسپتال میں نرس نے پاکستانی کو مختلف علامات کا استعمال کرتے ہوئے ہدایات دیں،
اگر کوئی بھی شخص کسی ایسے ملک چلا جائے اورجہاں کی زبان نہ سمجھ سکے تو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ کئی معاملات زبان کے ذریعے سے ہی نمٹائے جاتے ہیں۔

تاہم چین کے ایک اسپتال میں زیر علاج پاکستانی طالب علم کے ساتھ بھی چینی زبان کا علم نہ ہونے پر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جسے اسپتال کی نرس نے ایک نوٹ کے ذریعے سے بات سمجھائی۔

سوشل میڈیا پر بھی اس تحریری نوٹ کی تصویر گردش کرنے لگ گئی ہے جس نے سب کو ہسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اسپتال کی نرس نے نوٹ میں مختلف علامتوں کے ذریعے سے طالب علم کو ہدایات دیں۔نرس پاکستانی مریض کو بتانا چاہتی تھی کہ آج راتا 10بجے کے بعد کچھ کھانا پینا نہیں کیونکہ کل آٹھ بجے تمہارا آپریشن ہونا ہے۔

نرس سے انتہائی مہارت سے مخلتف علامتوں کے ذریعے سے پاکستانی طالب علم کو اپنی بات سمجھا دی۔

نرس نے اس تحریری نوٹ پر لکھا کہ آج رات 22.00 کے بعد چمچ،کانٹےکھانے سے بھرے ایک پیالے اور پانی کے نل کی تصاویر بنائی اور ساتھ ہی نو لکھا۔

اس سے آگے انگریزی میں "کل صبح" لکھا اور چھری کی تصویر بنائی جس سے خون ٹپک رہا ہے جو اس بات کو ظاہر کر رہا ہے کہ کل صبح تمھارا آپریشن ہے لہذا تمہیں کچھ کھانا پینا نہیں ہے اور نہ ہی نہانا ہے۔

چینی نرس کا یہ تحریری نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے ہیں اور کہا ہے کہ نرس کو تو اردو زبان نہیں آتی تھی تاہم اس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریض کو اپنی بات بخوبی سمجھا دی ہے جب کہ کچھ صارفین نے نرس کی تصویر کشی کی بھی تعریف کی۔
جب کہ کچھ صارفین نے کہا کہ اگر ایسا پاکستان میں ہوتا تو یقینا پاکستانی بھی اپنی بات سمجھانے کے لیے کوئی دلچسپ جگاڑ لگا لیتے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BeMpyp

0 comments:

Popular Posts Khyber Times