Sunday, February 17, 2019

بلوچستان میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

بلوچستان میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع
بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، پشین، مسلم باغ، قلات، خانوزئی، زیارت، مستونگ، توبہ کاکڑی اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ رات کو شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ان علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا اور مزید بارش وبرفباری کا امکان ہے، جب کہ آئندہ مزید دو دن یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 قلات میں رہا، جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا، تاہم پہاڑوں پر برفباری کے باعث آئندہ دو دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BDRQHp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times