
لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پیراگون سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر کی، جہاں خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کی جانب سے درخواست ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست میں لیگی رہنماؤں نے موقف اپنایا کہ نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون اورتمام ریکارڈ فراہم کیا، لہذا درخواست ضمانت منظورکی جائے۔
جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GRnu7K
0 comments: