
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے انتہائی مختصر پریس کانفرنس کی ، پاکستان کی فاتحانہ کارروائیوں کا اعتراف کیا اور بغیر سوال و جواب کے روانہ ہوگئے۔
رویش کمار نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے ایئر فورس نے ان کی تین ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارتی فضائیہ کا ٹکراؤ ہوا جس میں ان کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ لاپتہ ہے، اور اس کے پاکستانی تحویل میں ہونے کی اطلاعات کی تصدیق کی جارہی ہے۔
یاد ر ہے کہ آج صبح پاکستانی ایئر فور س نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے ۔ ان میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ ایک پاکستان کی جانب آزاد کشمیر میں گرا۔
پاکستانی جانب گرنےو الے جہاز کے دونوں پائلٹ حراست میں لے لیے گئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Nuj086
0 comments: