
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے کے باعث مارکیٹ میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں دس سے زائد فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
فائربریگیڈ عملے کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں ری فلنگ کے درمیان ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے فرنیچر مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Tynw7Q
0 comments: