
پاکستان اور بیلجیئم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے آج برسلز میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
مفاہمت کی اس یادداشت پر پاکستان میں تجارت کی ترقی کے ادارے اور بیلجیئم کے تین علاقوں کے تجارت اور سرمایہ کاری کے اداروں نے مشترکہ طور پر دستخط کیے۔یہ پہلا موقع ہے کہ بیلجیئم کے تینوں علاقوں نے کسی بھی ملک کے ساتھ مفاہمت کی کسی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تجارت بڑھ رہی ہے اور گزشتہ سال دوطرفہ تجارت میں پچاس فیصد اضافہ ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Em1pMC
0 comments: