
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر پوتی مریم نواز کی ہمراہ اپنے بیٹے نواز شریف کی تیمارداری کیلئے سروسز ہسپتال پہنچیں۔ اس موقع پر والدہ کا کہنا تھا کہ اللہ میرے بیٹے کو صحت دے، دونوں بیٹوں نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے دعا گو رہتی ہوں۔
مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما جاوید ہاشمی نواز شریف کی مزاج پرسی کیلئے ہسپتال پہنچے مگر جیل حکام نے محکمہ داخلہ کی اجازت نہ ہونے پر انہیں ملنے نہیں دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے جمہوریت کیلئے جنگ کی ہے، مریم وقت آنے پر سب سے آگے ہونگی۔ سابق نواز شریف کے سروسز ہسپتال سے واپس جیل منتقلی کے امکانات کے پیش نظر سکیورٹی بھی الرٹ ہے۔
یاد رہے لاہور کے سروسز ہسپتال میں نواز شریف زیر علاج ہیں، سابق وزیراعظم نے گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جانے سے انکار کرتے ہوئے فوری طور پر جیل بھجوانے پر اصرار کیا۔ انہوں نے کہا مجھے جیل بھجوا دیا جائے، میں پہلے بھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) جا چکا ہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HUXBWA
0 comments: