
شفقت محمود نے پنجاب کے فنی و تربیتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔
وفاقی وزیر برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے نیوٹیک ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہونے والی ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی سربراہی کی۔ اس میٹنگ میں نیوٹیک پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر منظر جاوید، ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسراختر عباس بھروانہ، جنرل منیجر عامر عزیز، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے سینئر منیجر غضنفر عباس اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے آغاز میں نیوٹیک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ٹیوٹ سیکٹر اور نیوٹیک کے پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اپنے خطاب کے دوران وفاقی وزیر برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا کہ فنّی تعلیم ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
حکومت فنی تعلیم و تربیت کو پُر کشش بنا ئے گی تاکہ نوجوان نسل اس کی جانب راغب ہو۔ ملک کے مختلف فنی تعلیم و تربیت فراہم کرنے والے اداروں جیسے ٹیوٹا، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ماسٹر ٹرینرزکی تربیت اور اعلیٰ تکنیکی تعلیم کیلئے اسلام آباد میں سکلز یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SCRZFf
0 comments: