
قصور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور کے علاقے نور پور میں گھر کی چھت گر گئی جس پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
فون کرنے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی، ملبے کے نیچے دب کر میاں بیوی بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TQnpVf
0 comments: