Thursday, February 7, 2019

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس منظرعام پر

نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف کے 3 فروری کو ہونے والے بلڈ ٹیسٹس کی رپورٹس منظر عام پر آ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی فاسٹنگ شوگر 155 ہے جو کہ 70 سے 100 ہونی چاہئے۔ نواز شریف کا لیپڈ پروفائل ٹیسٹ میں ٹرائی گلائے سیرائڈ بھی نارمل سے زیادہ ہے۔

نارمل ریٹ 80 سے 150 ہونا چاہیے جبکہ نوازشریف کا 219 ہے۔ کولیسٹرال اور ایچ ڈی ایل کا تناسب 5 سے کم ہونا چاہیے جبکہ نوازشریف کا 5.1 ہے۔

رینل فنکشنل ٹیسٹ میں بلڈ یوریا بھی زیادہے۔

نارمل 50 ہونا چاہئے لیکن نوازشریف کا 63 ہے۔ اسی طرح سریم کریٹینین بھی معمول سے زیادہ نارمل ہے جو کہ 1.3 سے کم ہونا چاہیے جبکہ نواز شریف کا 1.4 ہے۔

نوازشریف کی ایچ ڈی ایل کولیسٹرول بھی معمول سے کم نارمل رینج 55 سے 35 ہونی چاہیئے جبکہ نوازشریف کی 28 ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UP9GhN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times