Thursday, February 7, 2019

اسرائیلی جیل میں 28 سال سے قید فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی جیل میں 28 سال سے قید فلسطینی غیر انسانی سلوک کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
اسرائیلی جیل میں 28 سال سے قید فلسطینی غیر انسانی سلوک کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ سے تعلق رکھنے والا 51 سالہ شہری گزشتہ 28 سال سے اسرائیلی کی جیل میں قید تھا جہاں اسے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا بلکہ اس کےعلاج میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ بھی کیا جاتا تھا جب کہ گزشتہ روز فلسطینی شہری کی حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے بنائی گئی تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی شہری کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی تاہم انہیں مختلف بیماریاں لاحق تھیں۔ انسانی حقوق کے مطابق ان کی موت بیماری کے دوران مجرمانہ غفلت اور جیل میں غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ہوئی۔

واضح رہے 51 سالہ فلسطینی شہری کو 1991 میں اسرائیلی شہری کو غزہ میں ہلاک کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا جب کہ اسرائیلی عدالت کی جانب سے اسے تاحیات قید کی سزا سنائی گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Sx2DMZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times