Wednesday, February 27, 2019

50 دن چلنے والا اسمارٹ فون وہ بھی سنگل چارج پر

 50 دن چلنے والا اسمارٹ فون وہ بھی سنگل چارج پر
آپ ایسا اسمارٹ فون لینا پسند کریں گے جسے ایک بار چارج کردیں تو وہ کئی دن بلکہ ہفتوں تک کام کرتا رہے۔ تو دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری والے فون انرجائزر پاور میکس پی 18 کے سے ملیں، جو کسی عفریت سے کم نہیں۔

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران بیشتر کمپنیاں فولڈنگ فون اور فائیو جی فونز متعارف کراتی رہیں مگر انرجائزر نے 18000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس اسمارٹ فون پیش کردیا۔

اور اتنی طاقتور بیٹری کے نتیجے میں اس فون کی موٹائی بھی 3 عام اسمارٹ فونز کے برابر ہوگئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر لگاتار 48 گھنٹے تک ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ مسلسل کالز کرنے پر بھی بیٹری دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت 90 گھنٹے بعد پڑے گی جبکہ سو گھنٹے موسیقی سن سکتے ہیں۔

اور ہاں اسٹینڈبائی موڈ پر تو اس فون کو 50 دن تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

اس فون کو دیگر ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے بطور پاور بینک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس سے ہٹ کر 6.2 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے والے فون کے دیگر فیچرز بھی کافی بہتر ہیں۔

اس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں اور سیلفی کیمرا پوپ اپ لوڈیول کی شکل میں دیا گیا ہے بلکہ سیلفی کے لیے ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے، جن میں سے ایک 16 اور دوسرا 2 میگا پکسل کیمرا ہے۔

اس فون کے بیک پر 12، 5 اور 2 میگا پکسل پر مشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tG5cyv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times