Wednesday, February 6, 2019

30مارچ تک جھاڑو پھر جائے گی: وفاقی وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں سینئر وزیرعلیم خان کی گرفتاری سے ظاہر ہوا قانون سب کے لئے ایک ہے، 30 مارچ تک جھاڑو پھر جائے گی اور بہت کچھ سامنے آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے علیم خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کی حکومت واقعی انصاف کی حکومت ہے، عمران خان کی حکومت میں سینئر وزیر کیلئے بھی ایک قانون ہے، عمران خان پہلے دن سے عثمان بزدار کیساتھ پہلے دن سےکھڑے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا خورشید شاہ، خاقان عباسی کیساتھ ایک دو پی ٹی آئی لوگوں کو بھی بلایا جاسکتا ہے، میں کہہ رہا ہوں 30مارچ تک جھاڑو پھر جائےگی اور بہت کچھ سامنے آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم ابرآلود ہے بڑے لوگوں کے نام آنے والے ہیں، جن لوگوں نے گاجریں کھائیں ہیں، انہیں بھی بلایا جائے گا، علیم خان کی گرفتاری سے ظاہر ہے ڈیل کسی کو نہیں ملےگی۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا علیم خان ملزم ہیں نہ مجرم انہیں نیب نے تحویل میں لیا ہے۔

یاد رہے نیب آفس میں پیشی کے موقع پرعلیم خان سے مختلف سوالات کیے، 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کوآمدن سےزائد اثاثے بنانے کے الزام پرحراست میں لیا گیا، انھیں کل احتساب عدالت لاہورمیں ریمانڈ کے لئے پیش کیاجائےگا۔

علیم خان کے خلاف آف شور کمپنی اور آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات جاری ہیں، وہ اس سے پہلے بھی تین بار نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UGRzKF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times