Tuesday, February 26, 2019

ضمنی الیکشن: مانسہرہ کے حلقہ پی کے 30 میں میدان سج گیا

مانسہرہ کے حلقہ پی کے 30 میں آج ضمنی الیکشن کےلئے میدان سج گیا ہے
مانسہرہ کے حلقہ پی کے 30 میں آج ضمنی الیکشن کےلئے میدان سج گیا ہے۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مظہرعلی قاسم اور پاکستان تحریک انصاف کے سید احمد حسین شاہ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ پی کے 30 میں ضمنی انتخابات کےلئے تیاریاں گزشتہ روز مکمل کرلی گئی تھیں جس کے بعد آج صبح مقررہ وقت پر پولنگ کا آغاز ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طے شدہ شیڈول کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق وہ رائے دہندگان جو پولنگ سٹیشنوں کی حدود میں شام پانچ بجے سے پہلے داخل ہوجائیں گے انہیں وقت گزرنے کے بعد بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق دیا جائے گا۔

پی کے 30 میں 186 پولنگ سٹیشنوں پر ایک لاکھ 93 ہزار830 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ضمنی انتخاب کیلئے53 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 128 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

حلقہ انتخاب میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کےلئے پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پی کے 30 کی نشست پی ایم ایل کے ایم پی اے میاں ضیا الرحمان کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U4UuNy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times