
دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کے باؤلرز حریف ٹیم پر ابتدا سے ہی چھائے رہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کسی بھی کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔
گزشتہ میچ کی طرح کیمرون ڈیلپورٹ اس مرتبہ بھی یونائیٹڈ کے لیے کچھ نہ کر سکے اور 4 رنز بنا کر پہلے ہی اوور میں محمد الیاس کا شکار بنے۔ دوسری جانب سے جارح مزاج لیوک رونکی نے اپنا روایتی کھیل جاری رکھا اور اسکور کو 34 رنز تک پہنچایا لیکن اس مقام پر صاحبزادہ فرحان نعمان علی کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
اسکور 42 تک ہی پہنچا تھا کہ لیوک رونکی گیند کو باؤنڈری کے باہر پہنچانے کی کوشش کرتے ہوئے محمد الیاس کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تاہم وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، لیکن اس دوران سمت پٹیل کی 20، آصف علی کی 22 اور فہیم اشرف کی 16 رنز کی مزاحمت کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے ڈینیئل کرسچن نے 3، شاہد آفریدی، نعمان علی اور محمد الیاس نے 2، 2 جبکہ محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ٹاس کے موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ میچز کی طرح غلطیاں نہ کرنے کی کوشش کریں گے جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ملتان سلطانز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے جو اپنے گزشتہ 5 میچوں میں صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچوں سے 3 میں کامیاب ہوکر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Xpw3MQ
0 comments: