Thursday, January 31, 2019

بیٹنگ کی خامیاں دورکرنے کیلیے کوشاں ہوں: اظہرعلی

سینئر بیٹسمین اظہر علی
سینئر بیٹسمین اظہر علی نے کہا ہے کہ عاقب جاوید ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی بات کے بجائے اسے سپورٹ کریں۔

سابق پیسر پی ایس ایل کیلیے تیز رفتار بولر تلاش کررہے ہیں، وہ 4 کے بجائے 20 اوورز کرنے والا بھی ڈھونڈھ لیں،جنوبی افریقہ میں اولیور نے پریشان کیا، اپنی خامیاں دور کرنے کیلیے کوشاں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ http://bit.ly/2Aerrzb کو خصوصی انٹرویو میں اظہرعلی نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی لیگ سے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوا لیکن ٹیسٹ کھیل کا حسن ہے، اسے متاثر نہیں ہونا چاہیے، عاقب جاوید سمیت سب کو ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کے بیانات دینے کے بجائے اسے سپورٹ کرنا چاہیے۔

عاقب اس وقت پی ایس ایل کیلیے تیز رفتار بولر تلاش کرنے میں مصروف ہیں، انھیں چاہیے کہ وہ ایسا پیسر بھی تلاش کریں جو صرف 4 کے بجائے ایک دن میں 20 اوورز کر سکے۔ اظہر علی نے کہا کہ بدقسمتی سے جنوبی افریقہ میں اہم مواقع پر میں اچھا پرفارم نہیں کر پایا، وہاں کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہر ٹیم کیلیے مشکل رہا ہے۔

باؤنس کے ساتھ گیند بھی بہت تیزی سے آتی ہے، اسی وجہ سے مسائل کا سامنا رہا، یہ تاثردرست نہیں کہ شارٹ پچ گیند ہماری کمزوری اور ہمکم تیاری کے ساتھ وہاں گئے تھے۔ سینئر بیٹسمین نے اعتراف کیا کہ پیسر اولیور نے انھیں بیٹنگ کے دوران بہت پریشان کیا۔

انھوں نے کہاکہ آئندہ سیریز میں خامیوں کو دور کرکے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا، مارچ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے جا رہا ہوں، ستمبر میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز تک خود کو مکمل طور پر سرگرم اور فٹ رکھنے کی خواہش ہے۔

اظہر علی نے کہا ہے کہ قیادت آسان کام نہیں، کپتان کے ہرفیصلے اور قدم پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے، میں نے دورِ کپتانی میں فتوحات حاصل کرنے کیلیے ہرممکن کوشش کی، اس دوران میری بیٹنگ بھی زیادہ متاثر نہیں ہوئی، جب دیکھا کہ توقعات کے مطابق رنز نہیں کرپا رہا تو کپتانی کو خیر باد کہہ دیا ، اب خود بھی بڑا ہلکا پھلکا محسوس کررہا ہوں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Tqa9X8

0 comments:

Popular Posts Khyber Times