
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پانی کا بحران ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ یہ ہماری آئندہ نسلوں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں آبی مسائل کے بارے میں حصار فائونڈیشن کی جانب سے ایک بریفنگ کے دوران کہی۔صدر نے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جامع اور فعال آبی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوںنے کہا کہ ہمیں پانی زخیرہ کرنے کیلئے جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو ضرور بروئے کار لانا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ پانی زخیرہ کرنے کے بارے میں زرائع ابلاغ کے زریعے عوام کو ترغیب اور آگاہی میں اضافے کی ضرورت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UcIglq
0 comments: