
کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گرفتار پانچوں دہشتگردوں کی جے آئی ٹی مکمل کر لی گئی ہے۔ سینٹرل جیل میں دو دہشتگردوں کی جے آئی ٹی مکمل کر لی گئی۔ حملے کے لیے پندرہ لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے لیے پندرہ لاکھ روپے خرچ کیے گئے جو مختلف اوقات میں حملہ آوروں اور سہولت کاروں کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے منتقل کی گئی۔ پیسے امان اللہ نامی شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جاتے تھے۔ جو باقی سہولت کاروں میں ماہانہ تقسیم کرتا تھا۔
امان اللہ کے افغانستان میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ گرفتار دہشتگرد ہاشم عرف احمد بی ایل کمانڈر شریف کا بھائی ہے۔ کمانڈر شریف فورسز کے دو اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ تفتیش کاروں نے رقم کی منتقلی کے شواہد حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HI6LFE
0 comments: