Sunday, January 6, 2019

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری سرور
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے، ان سے زیادہ ملک کا کوئی ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی شہر مانچسٹر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ 20 بلین ڈالرز دیتے ہیں، ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب کرنے والے ادارے مکمل طور پر آزاد ہیں، حکومت کا کسی ادارے پر کوئی دباؤ نہیں ہے، حکومت کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم عمران خان۔

پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی سے کوئی شکوہ شکایت نہیں، ہم نجی محفلوں میں اس سے زیادہ سخت گفتگو کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، اوورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں‌۔

عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ او ورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں، ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2C5tuWp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times