
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان آج پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم کی جانب سے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد وہ آج ہی وطن واپس روانہ ہوئے۔
ابوظہبی کے ولی عہد کے نور خان ائیر بیس پہنچنے سے لیکر وطن واپسی روانگی تک ان کے دورے کو سرکاری ٹی وی پر دکھایا گیا جب کہ حکومتی و وزیراعظم عمران خان کے سوشل میڈیا کے آفیشل پیجز سے بھی دورے کی پل پل کی کوریج کی گئی۔
لیکن اس سب کے باوجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حیران کن دعویٰ کیا ہے۔
ابوظہبی نے افغانستان میں مذاکرات کیلئے جو کردار ادا کیا، بیلنس آف پیمنٹ کیلئے جو ساتھ دیا اور اب عرب دینا میں پاکستان جہاں کھڑا ہے خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے روزانہ ایک جعلی خبر کی اختراع ہوتی ہے میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ عطائ صحافیوں سے ہے https://t.co/ye4ixMKFQe
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 6, 2019
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جس نے زندگی میں وزرات خارجہ نہیں دیکھی وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہر رپورٹر ہے کہ ابوظہبی سے دو گھنٹے کیلئے ولی عہد آئے اور چلے بھی گئے۔
اس کے بعد وہ آگے لکھتے ہیں کہ ولی عہد تین دن سے پاکستان ہیں اور آج واپسی اسلام آباد سے ہوئی ہے، تمام تفصیلات پہلے سے طے ہوتی ہیں، آج کا دورہ تسلسل میں ہے۔
اگلی ٹوئٹ میں وفاقی وزیراطلاعات نے لکھا کہ ابوظہبی نے افغانستان میں مذاکرات کیلئے کردار ادا کیا اور ادائیگی کے توازن کیلئے جو ساتھ دیا اور اب عرب دنیا میں پاکستان جہاں کھڑا ہے، خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TzOgVe
0 comments: