Monday, January 21, 2019

وزیراعظم عمران دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ
وزیراعظم عمران خان پیر کے روز قطر کے دوروزہ سرکاری دورے پردوحہ پہنچ گئے۔

وہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ، پٹرولیم کے وزیر غلام سرور خان، تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالزراق دائود ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ذوالفقار بخاری، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف اور توانائی کے بارے میں ٹاسک فورس کے چیئرپرسن ندیم بابر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم قطر کے امیر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

قطری قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم قطر کی کاروباری اورسرمایہ کار برادری سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم دورے کے دوران پاکستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sFdE09

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times