Sunday, January 13, 2019

شہر قائد میں رائیڈ پاکستان موٹر سائیکل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا

کراچی میں رائیڈ پاکستان موٹر سائیکل ایونٹ کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل تھے
شہر قائد میں رائیڈ پاکستان موٹر سائیکل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، دلکش ہیوی بائیکس اور ان کی گھن گھرج شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گئی۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے معروف شاپنگ مال میں ہیوی بائیکس کا میلہ سجایا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل تھے، مذکورہ ایونٹ مں کراچی کے مختلف علاقوں سے ریلی کی شکل میں بائیکرز پہنچے ۔

خوبصورت بھاری بھرکم بائیکس نے ہرایک کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بائیکرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد عالمی سطح پر ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنا ہے۔

چمچماتی قیمتی بائیکس رکھنے کا شوق مہنگا تو ضرور ہے لیکن بائکرز کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔

چمکتی دمکتی بائیکوں کی گھن گھرج سے جہاں بائیکرز نے ماحول کو گرمایا تو وہیں بائیکس کے دیوانوں نے اپنی پسندیدہ بائیکس کی تصاویر لے کر زندگی کے لمحات کو یادگار بنایا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2McM0AQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times