Monday, January 28, 2019

منی بجٹ کے بعد ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی خریداری میں اضافہ

2019 budged about car
حکومت کی جانب سے اصلاحاتی مالیاتی بجٹ میں نان فائلرز کیلئے 1300سی سی سے کم پاور کی گاڑیاں خریدنے کی اجازت سے مختلف کمپنیو ں کی ایک ہزار سی سی تک کی ٹویوٹا وٹز ، ٹویوٹا پاسو ، سوزوکی کلٹس ،سوزوکی ویگنار ، ہنڈا لائف ، متسو بشی مراج گاڑیوں کی خریداری میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث…

موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے پیر کو’’ اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ حکومت کے اعلان کردہ معاشی اصلاحاتی پیکچ کے تحت نان فائلرزکو 1300 سی سی سے کم طاقت کی کاروں کی خریداری کی اجازت دینے سے آئندہ مہینوں میں مقامی طور پر اسمبل کردہ چھوٹی کاروں خاص طور پر 1000 اور 800 سی سی کی خریداری میں مزید اضافہ کا امکان پیدا ہوگیا ہے جس سے چھوٹی کاریں بنانے والے اسمبلرز کا منافع بھی بڑھ جائے گا۔

انہوںنے بتایاکہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) کے مقبو ل ماڈل سوزوکی مہران کے بڑے پیمانے پر خریداری کے امکانات بھی پیدا ہوگئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے سوزوکی مہران کی اسمبلنگ ایک دو ماہ میں بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن اس کے برعکس آٹو موبائل ڈیلرزکا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحاتی بجٹ کی منظوری اور نفاذ کے بعد نان فائلرز کی جانب سے نئی چھوٹی کاروں کی خرید میں زبردست تیزی آئے گی اور اس ضمن میں سستی و پائیدار سوزوکی مہران دیگر ماڈلز پر سبقت لے جا سکتی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ 1000 سی سی کی نئی کاریں پاکستان کی سڑکوں کیلئے انتہائی موزوں اور موٹر ویز پر چلنے میں بہترین سمجھی جاتی ہیںجبکہ ان کی قیمتیں بھی مناسب ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ صارفین جن1000سی سی کاروں کو پسند کرتے ہیں ان میں ٹویوٹا وٹز،ٹویوٹا پاسو،سوزوکی کلٹس ،سوزوکی ویگنا ر ،متسو بشی مراج شامل ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ نان فائلرز پر نئی کاروں کی خریداری پر پابندی سے 35 فیصد تک کاروں کی بکنگ کم ہوگئی تھی خصو صاً کم طاقت کے انجن کی کاروں میں پاک سوزوکی کو برتری حاصل رہی اور اب بھی آنے والے دنوں میں ان کاروں کی فروخت کے زیادہ امکانات ہیں جو سستی و معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ باکفایت بھی ہیں جس سے پٹرول کی مد میں صارف کی جیب پر زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FSgt6N

0 comments:

Popular Posts Khyber Times