Sunday, January 20, 2019

پستہ صحت کے لیے کتنا فائدہ مند؟ پڑھیں اس خبر میں

 پستہ
خشک میوہ جات کھانا کس کو پسند نہیں اور ان میں سے ایک پستہ بھی ہے۔

یہ گری مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

تاہم بیشتر افراد کے ذہن میں یہ خیال ہے کہ خشک میوہ کھانے کی عادت موٹاپے کا باعث بنتی ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق 25 گرام پستہ روزانہ 12 ہفتے تک کھانا بلڈ گلوکوز لیول کو بہتر کرسکتا ہے۔

اس گری کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

اینٹی آکسائیڈنٹس خلیات کو نقصان سے بچانے کے ساتھ ساتھ جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ پستہ میں اخروٹ کے بعد کسی بھی گری کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں۔

دل کے لیے فائدہ مند

روزانہ 2 سے 4 دانے پستہ کھانا دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ گریاں ایسے اجزاء سے بھرپور ہے جو مختلف غذاﺅں میں موجود غذائی کولیسٹرول کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے دل کی صحت مزید بہتر ہوتی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

اگرچہ گریاں انرجی سے بھرپور ہوتی ہیں مگر یہ اضافی وزن میں کمی میں بھی مدد دے سکتی ہیں۔ ان میں پروٹین کے ساتھ فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے۔

معدے کے بیکٹریا

اس میں موجود غذائی فائبر نظام ہاضمہ کو مضبوط کرنے والا جز ہے، اسی طرح پستے معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھاتی ہے۔

بینائی بہتر کرے

پستہ وٹامن ای سے بھی بھرپور گری ہے جو آنکھوں کی صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ بینائی کو بہتر کرتی ہے۔ اس میں موجود کیروٹین بھی آنکھوں کو عمر بڑھنے سے آنے والی تنزلی اور موتیا سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

بلڈ پریشر

گریوں کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کی سطح کم کرتا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق پستے میں موجود اجزاء بلڈ پریشر کو کم کرنے کے حوالے سے بہترین ہوتے ہیں۔ پستے میں میگنیشم، پوٹاشیم اور فائبر وغیرہ موجود ہوتے ہیں جو سب بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں، کچھ مقدار میں پستے روزانہ کھانے سے طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی جسم کا حصہ بنتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RVB7IR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times