Sunday, January 20, 2019

پی ایس ایل4: افتتاحی تقریب میں جنون اور پٹ بل پرفارم کریں گے

پی ایس ایل4: افتتاحی تقریب میں جنون اور پٹ بل پرفارم کریں گے
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اور تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر 14 فروری ہونے والی لیگ کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مرتبہ بھی مقامی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اسٹارز بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔

13 سال بعد دوبارہ اکٹھا ہونے والا پاکستان کا مشہور بینڈ جنون افتتاحی تقریب میں بھی شائقین کو لطف اندوز کرے گا جبکہ امریکی ریپر اور سنگر پٹ بل بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس کے علاوہ معروف غیرملکی بینڈ بونیم بھی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوں گے جبکہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ گانا گانے والے فواد خان بھی فن کے جوہر دکھائیں گے۔

فواد خان کے ساتھ ساتھ عائمہ بیگ اور شجاع حیدر بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا پہلا میچ افتتاحی تقریب کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MlxlU2

0 comments:

Popular Posts Khyber Times