
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کپتان سرفراز احمد کا ٹاس ہارنے کے بعد کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
پاکستان نے آج تک جنوبی افریقا کی سرزمین پر کوئی سیریز نہیں جیتی اور کیپ ٹاؤن میں پاکستان کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں، اس گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ سیریز ہوئیں اور تینوں میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا، پاکستان کے خلاف اسپن بولر بھی کھلانا چاہتا ہے اور یہ ذمہ داری کیشو مہاراج پوری کریں گے اور پاکستان یاسر شاہ کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر کھلائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SyDiiJ
0 comments: