
کہا جارہا ہے کہ اس فلم کے ذریعے ایک اہم سماجی پیغام بھی دیا جائے گا، جبکہ اب اس فلم کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس فلم کے ٹیزر میں فلم ’وجود‘ کی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی نظر آئیں، جو ایک گانے پر رقص کررہی ہیں۔
فلم میں اداکارہ مدیحہ حسن زیدی مرکزی اداکارہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
مدیحہ کا کہنا تھا کہ ’فلم چھا جا رے‘ کی کہانی تعلیم اور کھیل کے گرد گھومتی ہے جس میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو پیش کیا جائے گا جو اپنے اسکول مسمار ہونے سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
مدیحہ نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کے ذریعے پاکستان کی بھی تشہیر کی جائے گی۔
تاہم ایسا کچھ فلم کے ٹیزر میں تو دکھائی نہیں دیا گیا۔
فلم میں جاوید شیخ اور اریشا رضی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
’چھا جا رے‘ کی ریلیز تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2R7EAEG
0 comments: