Sunday, January 27, 2019

بھارتی فوج نے ذہنی معذور پاکستانی نوجوان کو دہشت گرد سمجھ کر گرفتار کرلیا

پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری پر ذہنی معذور نوجوان بھارتی فوج کے ہتھے چڑھ گیا ہے
پاک بھارت سرحد پر ذہنی معذور نوجوان بھارتی فوج کے ہتھے چڑھ گیا، نوجوان کو دہشت گرد سمجھ کر گولی مار کر زخمی کیا اور گرفتار کرکے لے گئے، اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ رہائی کیلیے سفارتی سطح پر کوشش کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذہنی معذور پاکستانی نوجوان پر گولیاں چلادیں۔

محمد فاروق غلطی سے چمانہ خورد کے قریب ورکنگ باؤنڈری عبور کرگیا تھا۔

بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کیا اور اپنے ساتھ لے گئے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں ذہنی معذور نوجوان محمد فاروق کو زخمی حالت میں گرفتار دہشت گرد قرار دیا گیا۔

محمد فاروق کے اہلخانہ نے حکومت پاکستان سے اس کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پر کوششیں شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MBjdWT

0 comments:

Popular Posts Khyber Times