Tuesday, January 29, 2019

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلامی سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گردشی قرضے کی ادائیگی کیلئے سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی، حکومت 200 ارب روپے کے اسلامی سکوک بانڈ جاری کرے گی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کو پن بجلی پر خالص منافع بھی اسی رقم سے ادا ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 5 لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Gdp2sr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times