
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی اعتماد اور مفاد پر مبنی مضبوط تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے اقتصادی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے خطے میں امن ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی حل کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہے جو تنازعے کےخاتمے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔
کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے جو کہ امریکہ کی قومی سلامتی کے اہداف کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CkNu7A
0 comments: