Monday, January 14, 2019

حکومت نے میری ٹائم میں اصلاحات تجویز کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

حکومت نے میری ٹائم میں اصلاحات تجویز کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی
حکومت نے میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات تجویز کرنے کیلئے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس حوالے سے فیصلہ پیرکے روز اسلام آباد میں وزیراعطم عمران خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں میری ٹائم کی استعداد کار اوردیگر متعلقہ امور پر غور کیا گیا۔

کمیٹی متعلقہ وزراء اور نیول ہیڈکوارٹرز کے سینئر نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔

اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال، بحری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2H9ot4D

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times