Monday, January 14, 2019

عمران خان کو اپنی ہمیشرہ کی جائیدادوں کی منی ٹریل دینا ہوگی: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز
حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے کہا تھا ایمنسٹی اسکیم کونہیں مانتا، علیمہ خان کی جائیداد پہلے دبئی اب امریکا سے نکلیں، نیازی صاحب یہ مکافات عمل ہے، عمران خان کو اپنی ہمیشرہ کی جائیدادوں کی منی ٹریل دینا ہوگی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان پھر کنٹینر پر چڑھ کر قوم سے معافی مانگیں گے، ان کا اپنا دامن داغدار ہے، کس منہ سے اپوزیشن پر روزانہ الزامات لگاتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمارا دامن صاف ہے،آج تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، میرا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، کوئی بات نہیں مشرف دورمیں بھی دس سال تک ای سی ایل میں رہا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک کوئی روڈمیپ نہیں دیا، پنجاب میں لوکل باڈی نمائندوں کو فنڈزنہیں مل رہے، اورنج لائن منصوبہ بنا بنایا تھا ابھی تک مکمل نہیں کر سکے، نیازی صاحب! ہوش کے ناخن لیں یہ کرکٹ کا میدان نہیں ہے، ہوش کریں بڑھکیں مارنے سے ملک نہیں چلتا، نیازی کے ہر اقدام سے انتقام کی بو آتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RqbC2S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times