Friday, January 11, 2019

سپیکر قومی اسمبلی کی خورشید شاہ سے ملاقات، قانون سازی میں کردار ادا کرنے پر زور

سپیکر قومی اسمبلی کی خورشید شاہ سے ملاقات
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے حزب اختلاف پر زور دیا ہے کہ وہ قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ماحول کو سازگار بنانا اور اس کا وقار قائم رکھنا حکومت اور حزب اختلاف کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ کا نظام خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے پارلیمانی اقدار کو سربلند رکھنے' باہمی احترام اور ایک دوسرے کے لئے رواداری پر زور دیا۔سید خورشید شاہ نے اسمبلی میں سپیکر کے غیر جانبدار کردار کو سراہااور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں اپنی پارٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹیوں کے قیام' قانون سازی اور پارلیمانی امور سے متعلق معاملات پر بھی غور ہوا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VJDoWu

0 comments:

Popular Posts Khyber Times