Friday, January 11, 2019

وزیراعظم کی معذور افراد کے زیر استعمال اشیاء پر ٹیکس ختم کرنے کے لئے سفارشات طلب

وزیراعظم کی معذور افراد کے زیر استعمال اشیاء پر ٹیکس ختم کرنے کے لئے سفارشات طلب
وزیراعظم آفس نے ایک غریب شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ معذور افراد کے زیر استعمال اشیاء پر ٹیکس ختم کرنے کے لئے سفارشات پیش کریں۔

پاکستان سٹیزن پورٹل نے وہیل چیئر اور مصنوعی اعضاء سمیت اشیاء پر انکم ٹیکس ختم کرنے کیلئے تجاویز طلب کی ہیں۔ایسے سرکاری ملازمین کا انکم ٹیکس ختم کرنے کے لئے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں جو شدید معذوری کا شکار ہیں اور معذور افراد کے کوٹے پر بھرتی کیے گئے ہیں۔اسی طرح سرکاری ملازمین کی بیوائوں کی آمدنی پر سے ٹیکس ختم کرنے کے بارے میں بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔وزارت تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اس سلسلے میں تیس دن کے اندر تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Frirdb

0 comments:

Popular Posts Khyber Times