
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ، جس ادارے کو ہاتھ لگائیں پتاچلتا ہے وہ اندر سے کھوکھلا ہے، جب ادارے نیچے جاتے ہیں تو ملک بھی نیچے جاتا ہے۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ جو پکڑا جاتا ہے، وہ اگلے دن منسٹر انکلیو شفٹ ہو جاتا ہے، اسمبلی کو ایسے چلایا جا رہا ہے جیسے نیب کے اوپر بورڈ آف گورنر ہے، اسمبلی میں تقریریں کرتے ہیں، جیسے سارے معصوم ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان منزل کی طرف بڑھ رہا ہے، 2019معاشی مستقبل کی طرف بہت بڑا قدم ہو گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے ک کسی بندے کا بھی لحاظ نہیں ہونا چاہیے، لوگ کیوبا جیسے اسمگلر، جیمز بانڈ کو بھول گئے جو کچھ پاکستان میں ہوا، حدیبیہ اوراومنی جیسی جعلی کمپنیاں بنائیں گئیں، ہمیں تو لوگوں نے احتساب کے لیے ووٹ دیا ہے، سیاست میں کوئی ذاتی تلخیاں نہیں ہے۔
فواد چودھری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک بھی مقدمہ ہماری حکومت نے نہیں بنایا، ایک بھی انویسٹی گیشن کرنے والا افسر ہم نے نہیں لگایا، مک میں مکا چل رہا تھا، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کررہے تھے۔ جے آئی ٹی میں 172 لوگ ملوث ہیں ، جب تمام اداروں سے ذاتی کام لیے جائیں گے تو ادارے نیچے جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو بے انتہا معاشی نقصان ہوا، پہلے پانچ ماہ میں ہم نے فائر فائٹنگ کی، اگلے چھ ماہ میں معیشت کو بنیاد ملے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SEjMRI
0 comments: